صوتی اعضا
معنی
١ - [ لسانیات ] ناک، حلق، زبان، ہونٹ وغیرہ جن سے آواز کا اظہار ہو۔ "صوتی اعضا ان گنت متنوع آوازیں پیدا کر سکتے ہیں۔" ( ١٩٦٤ء، زبان کا مطالعہ، ١٣٦ )
اشتقاق
عربی زبان سے ماخوذ مرکبِ توصیفی ہے۔ عربی سے ماخوذ اسم صفت 'صوتی' کے ساتھ عربی ہی سے مشتق اسم 'عضو' کی جمع 'اعضا' بطور موصوف ملنے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے اور ١٩٦٤ء کو "زبان کا مطالعہ" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔
مثالیں
١ - [ لسانیات ] ناک، حلق، زبان، ہونٹ وغیرہ جن سے آواز کا اظہار ہو۔ "صوتی اعضا ان گنت متنوع آوازیں پیدا کر سکتے ہیں۔" ( ١٩٦٤ء، زبان کا مطالعہ، ١٣٦ )